ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس محمد اعجاز خان نے کی، اس دوران پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔
عدالت نے وفاقی حکومت سے 14 دن میں مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی، وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، درخواست گزار اسلام آباد جاتے ہیں اسمبلی سیشن شروع ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
قائمقام چیف جسٹس نے اقبال آفریدی سے استفسار کیا کہ آپ اسلام آباد سے کب واپس آئے ہیں، اقبال آفریدی نے کہا کہ 29 کو ہم گئے تھے وہاں پنجاب پولیس آئی تو ہم واپس آگئے، عدالت نے اقبال آفریدی کو حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 14 دن میں وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلیا۔
