ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے دوران رینجرز کیساتھ ڈرون گرانے والے پاکستانی شہری کی سوشل میڈیا پر ستائش کی جا رہی ہے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جب بھارتی ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، تو وطن کے بہادر محافظوں نے صرف ان کا بھرپور دفاع نہیں کیا، بلکہ پاکستانی عوام نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
لاہور کے مضافاتی علاقے میں ایک دلیر پاکستانی شہری نے ایک فوجی جوان کے ہمراہ دشمن کے ڈرون کی نشاندہی اور گرفت میں اہم کردار ادا کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے لاکھوں دلوں کو چھو لیا۔
ایک صارف نے جذباتی انداز میں لکھا، کہ یہ بھائی اپنی پوری زندگی اسی لمحے کے انتظار میں تھا، جبکہ دوسرے نے کہا، پاکستانی اپنی سرزمین کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ لمحہ نہ صرف ایک انفرادی بہادری کا واقعہ تھا بلکہ پوری قوم کی جذباتی یکجہتی اور جذبہ قربانی کی تصویر بن گیا۔
