ویب ڈیسک: رافیل کمپنی کو سب سے بڑا مالی دھچکا بھارتی فضائیہ نے دیا، پاکستان کیخلاف بھارتی فضائیہ کی ناقص کارکردگی سے سب کی نظروں میں رافیل کی پوزیشن زیرو ہو گئی۔
حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ نے رافیل طیاروں کے استعمال سے اس کی کارکردگی پر اُٹھنے والے سوالات نے فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کو بڑا مالی دھچکا دے دیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں 9.5 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 331 یورو سے کم ہو کر 299 یورو پرآ گئے، اس صورتحال میں سرمایہ کاروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے جس کا براہ راست اثر کمپنی کے مالی استحکام پر پڑا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے ساتھ حالیہ تناؤ میں رافیل طیاروں کی شمولیت اور بھارتی فضائیہ کی غلط حکمتِ عملی نے ان طیاروں کی افادیت بھی خاک میں ملا دی ہے۔ رافیل کی کارکردگی پرتنقید نہ صرف بھارت بلکہ دوسرے ممکنہ خریدارممالک میں بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
دوسری طرف چین کی طیارہ ساز کمپنی چینگڈو کے حصص میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
