ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو افواج پاکستان کی حالیہ کارروائی پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم و جبر کے ذریعے علاقے کا چوہدری بننا چاہتا ہے، لیکن اس کی جارحیت خود اس کے گلے پڑ گئی، جس کے جواب میں پوری قوم کو افواج پاکستان کی حالیہ کارروائی پر فخر ہے، جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
سابق امی رنے کہا کہ حکومت پاکستان موجودہ حالات سے فائدہ اٹھائے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوے ہیں مگر اسے آپس میں حل کریں گے، بھارت کے مقابلے میں پوری قوم متحد ہے۔
