افغان مہاجرین کا جشن

مالاکنڈ: پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر افغان مہاجرین کا جشن

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں بھارت کے ناپاک جنگی عزائم کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر افغان مہاجرین کا جشن ، شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بٹ خیلہ میں مقیم افغان مہاجرین کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، اور شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دلیرانہ جواب دے کر بھارت کو خوف میں مبتلا کر دیا۔
افغان مہاجرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظمت و سر بلندی کیلئے پاک فوج کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارت کو منہ توڑ جواب، پاک فوج امت مسلمہ کی امنگوں کا ترجمان ہے۔
اس موقع پر مالاکنڈ کی فضا پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کے نعروں سے گونج اُٹھی۔

مزید پڑھیں:  موبائل ہسپتال پروگرام کے 168 ملازمین کی تقرری کی منظوری دیدی گئی