بھارت کے پاس پانی روکنے

بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے: عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پانی روکا ہے۔
برطانوی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  حملوں کی بھاری قیمت امریکا بھی چکائے گا، ایران