ویب ڈیسک:بھارتی صحافی نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کردیا ۔
بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں مار کھاتی رہی لیکن بھارتی میڈیا فیک خبریں چلا کر جھوٹ پھیلاتا رہا۔
بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے حملے کے وقت بھارتی میڈیا نے اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے من گھڑت رپورٹیں چلائیں، میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی فیک خبریں رسوائی کا سبب بنیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا کر آنیوالے وقتوں تک بدنام ہوتا رہے گا، بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹی خبریں چلائیں کہ بھارت نے پاکستان کے 6 شہروں پر قبضہ کرلیا، یہ جھوٹی خبر بھی چلائی گئی کہ بھارت نے پاکستان پر قبضہ کرلیا ہے۔
اسی طرح بھارتی فوج کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے کی بھی جھوٹی خبر چلائی گئی، بھارتی میڈیا نے تو کراچی تک کو نقشے سے غائب ہونے کی خبر چلا دی اور پاکستان کی عسکری قیادت کو حراست تک میں لینے کی جھوٹی خبر بھی چلائی گئیں۔
بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں بھارتی میڈیا کیلئے جگ ہنسائی اور شرم کا مقام ہیں۔
