بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

آپریشن بنیان مرصوص: شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی

ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی،جوابی کارروائی میں متعدد لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی بھر پور جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے جبکہ تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کئے گئے۔
ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئے ہیں، آپریشن معرکہ مرصوص بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بلاول بھٹو