ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے جس میں مزید تین کشمیری طلباء کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔
قابض فوج آپریشن کے دوران تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئے بعد ازاں تینوں نوجوانوں کی تشدد زدہ اور گولیاں لگی لاشیں ایک سنسان علاقے سے مل گئیں۔
پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
بھارتی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان مقامی کالج کے طالب علم تھے اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے۔
شہید نوجوانوں کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں میں ملوث قابض بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔
