مودی پھر حماقت

بدترین شکست ،مودی انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرےگا:عمران خان

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم جنگ میں بدترین شکست پر شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرے گا ۔
اڈیالہ جیل میں اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ مکمل طورپر رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے وہ اس وقت سخت غصے میں ہے جس کی وجہ سے انتقام کے لئے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایا۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، بانی کو ہم نے بتایا پاکستانی قوم بہت خوش ہے۔
علیمہ خان کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنگ میں فوری رد عمل ضروری ہوتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ایم ٹی ائی ممبر کا ڈاکٹرز کےحق میں فیصلہ دینےپرقیمتی موبائل کا مطالبہ عدالت پہنچ گیا