ویب ڈیسک: لوئردیر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔
افسوسناک واقعہ لوئر دیر کے علاقہ مالاکنڈ پائین میں پیش آیا جہاں بجلی کا کرنٹ لگنے کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہیں ۔
دونوں کو بجلی کا کرنٹ لگنے کے فوری بعد تیمر گرہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی ۔
مرنے والوں میں عباس اور میکائل شامل ہیں ۔
