جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم نہیں

جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم نہیں،سابق بھارتی آرمی چیف میڈیا پر برہم

ویب ڈیسک: بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراواپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے کہا جنگ کوئی ہالی ووڈ کی فلم نہیں بلکہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی شاندار جوابی کارروائی نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردیئے تھے جس پر وہاں کا میڈیا بھی بلبلا اٹھا اور اپنی عوام کو اکسانے کی کوششوں میں لگا ہوا تھا۔
اس صورتحال میں سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔
جنرل منوج نروانے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے جنگ سب سے آخری آپشن ہونا چاہیے جب کہ دیگر تمام آپشنز ناکام ہوگئے ہوں،یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بھی جنگ بندی کو ترجیح دی جنگ کوئی ایسی چیز نہیں جس پر خوشی منائی جائے۔
سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے واضح کیا کہ یہ مکمل جنگ بندی نہیں بلکہ صرف فوجی کارروائیوں کا عارضی خاتمہ ہیں۔
انھوں نے جنگ کے ہولناک نقصانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی لاگت اور اس کے ہولناک نتائج پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوگا کہ دانشمند انسان وہی ہوتا ہے جو وقت پر فیصلہ کرے تاکہ نقصان ناقابل تلافی نہ ہو جائے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کا Hermes-900مسلح ڈرون مار گرا دیا