ویب ڈیسک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا ۔
ترک کابینہ کے اجلاس کے دوران صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف دیا ہے ۔
صدر اردوان کا کہنا مزید تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تنا کو کم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اہم گفتگو ہوئی، ہم نے پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مقف پر مبارک باد دی۔
صدر اردوان طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہے گا ۔
ترک صدر نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے، کے حل کو آسان بنائے گا۔
