ویب ڈیسک: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ہی پاکستان پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس بات کا شرمناک اعتراف آج اس وقت ہوا جب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال پریس کانفرنس کررہے تھے۔
رندھیر جیسوال سے صحافی نے پہلگام واقعے کی تحقیقات سے متعلق سوال کیا جس پر ان کا جواب تھا کہ 22اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پہلگام 22اپریل کو ہوئے حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیںاور بھارت نے اپنی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان پر سینکڑوں سپرسونک میزائل اور ملٹری ڈرون فائر کر دیے جو کہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے اعتراف اور تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ہی بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔
