بھارتی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخص

پاکستان نے بھارتی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخص قرار دیدیا،ملک چھوڑنے کا حکم

ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اسلام آباد میں بھارتی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر 24گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپروٹس کے مطابق حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو سفارتی کردار، قوانین اور بین الاقوامی سفارتی آداب کے خلاف ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
اس حوالے سے بھارتی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ طلب کیا گیا، جہاں انہیں اس فیصلے سے متعلق باضابطہ احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ تین ماہ کیلئے محدود بجٹ پیش کرنے پر مرکوز