اسرائیل حماس جنگ جلد از جلد

اسرائیل حماس جنگ جلد از جلد ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ جلد از جلد ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، غزہ کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل تصور ہے۔
دورہ سعودی عرب میں خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ جلد از جلد ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، غزہ پر جاری جنگ انتہائی مہلک ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی نے غزہ پٹی اور لبنان میں بہت سارے لوگوں کی جانیں ضائع کیں، غزہ کے عوام کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل تصور ہے، یہ ڈراؤنا خواب ختم ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے جنگیں پسند نہیں، دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں، اس لئے ہر سو کوشش ہے کہ جنگ کا خاتمہ ہو اور امن و آمان قائم ہو، غزہ کے عوام ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔

مزید پڑھیں:  کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گے؟، چیئرمین نیب