ویب ڈیسک: سندھ طاس معاہدے کی گونج برطانوی پارلیمان میں سنائی دینے لگی، برطانوی رکن پارلیمنٹ جیمز فرتھ نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ طاس معاملہ بھارت اور پاکستان کے مابین مزید کشیدگی کا سبب بن سکتا ہے، پانی تک رسائی کے مسئلے کو سیاسی ہتھیار نہ بنایا جائے۔
انہوں ںے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی جیسے معاہدوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، برطانوی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی گونج برطانوی پارلیمان میں سنائی دینے لگی۔
برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کو سندھ طاس معاہدے کی سنگینی کا مکمل ادراک ہے، برطانیہ میں رہنے والے تین ملین سے زائد افراد کا تعلق بھارت اور پاکستان سے ہے، اس بحران کے آغاز سے اب تک بھارتی اور پاکستانی ہم منصبوں سے چار مرتبہ گفتگو کی ہے۔
