امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی

مسئلہ کشمیرحل ناگزیر، امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوئی، رضوان سعید

ویب ڈیسک: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے، اس مسئلے کو بنیاد بنا کر کئی جنگیں لڑی گئیں، اب کی بار امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوئی، جو کہ خوش آئند ہے۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران بروقت امریکی کردار کو سراہتا ہے، سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہو سکتے ہیں، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاک امریکا تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی تعلقات سے عبارت ہے جبکہ موجودہ اقدام اس بات کی دلیل ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ نے فوری مداخلت کر کے معاملہ رکوا دیا۔

مزید پڑھیں:  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، ایران کی حمایت ودیگراہم امورزیربحث