ویب ڈیسک : حالیہ بھارت کیخلاف پاکستانی فوج کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر جشن کا سماں، صارفین نے پاک فوج کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، خصوصاً بین الاقوامی مسلم کمیونٹی اور مغربی معاشروں کے غیر متوقع گوشوں کی طرف سے پاک فوج کی حمایت و مقبولیت بڑھ گئی ہے۔
موجودہ صورتحال میں دیکھا جائے تو سوشل میڈیا پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کی تعریفوں سے بھرا ہوا ہے، مختلف براعظموں کے لاکھوں افراد پاک فوج کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ ترکی، ایران، بنگلہ دیش، فلسطین، سعودی عرب، آذربائیجان، اور وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے آنے والی زبردست تعریفیں اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں کی گونج انسٹاگرام، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور ٹک ٹوک پر ہر جگہ سنائی دے رہی ہے۔
کئی لوگ اس واقعے کو صرف فوجی تصادم کے طور پر نہیں دیکھ رہے، بلکہ اسے ایک شاندار اور نادر لمحے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس میں ایک مسلم قوم نے فیصلہ کن انداز سے ایک بہت بڑے مخالف ملک کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ بھارت کیخلاف پاکستانی فوج کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر جشن کا سماں، صارفین نے پاک فوج کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے.
