ویب ڈیسک: قبضہ مافیا کیخلاف اینٹی کرپشن کی بھرپور کارروائی، کریک ڈاون کرتے ہوئے کروڑوں مالیت کی قیمتی زمین واگزار کرا لی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی، اس دوران 3 کڑور 93 لاکھ مالیت کی 25 کنال اراضی ریکور کرا لی گئی۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ضلع بونیر میں محکمہ جنگلات کی 25 کنال اراضی پر غیر قانونی قبضے کی شکایت موصول ہوئی، جس پر تفصیلی انکوائری میں اراضی جس کی مالیت 3 کڑور 93 لاکھ سے زائد ہے محکمہ جنگلات کی ملکیت قرار پائی۔
اس موقع پر قبضہ مافیا کیخلاف اینٹی کرپشن کی بھرپور کارروائی کی گئی، اور اس دوران اراضی ریکور کرکے محکمہ جنگلات کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی موجودگی میں حوالہ کردی۔
