ویب ڈیسک: حج سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے حسب سابق ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اوپررہے گا، غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کرنے کا مقصدحج کے ایام میں غلاف کعبہ کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں عازمین کعبہ کے غلاف کو چھونے کے ساتھ اس کے ٹکڑے تبرک کے طور پر کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔
