ویب ڈیسک: حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھی بھارتی حکام اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں، اس دوران جہاں ایک طرف تنازع کشمیر پر مؤقف غیر لچکدار قرار دیدیا ، وہیں اپنی ہٹ دحرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل رہیگا۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اور بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جبکہ سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے 10 مئی کو 2 مرتبہ بھارت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، انہوں نے ٹرمپ کا بیان بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 7 مئی کے حملے کے بعد 10مئی کی فوجی کارروائی اور جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے تک امریکی حکام سے تجارت پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے، بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو پہلے تھی وہ اب بھی ہے، اسے دو طرفہ طور پر ہی طے کیا جائے گا، اسے صرف بھارت اور پاکستان کے درمیان ہی حل ہونا چاہیے۔
