عمران خان کی پیرول پر رہائی

عمران خان کی پیرول پر رہائی،درخواست پر سماعت آج ہوگی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی، جس کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عدالت پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواست آج اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیرول پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔
یاد رہے علی امین گنڈا پور کی جانب سے درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیرول رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جلاو گھیراو کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور