آئی ایم ایف سے 1 ارب

آئی ایم ایف سے 1 ارب 2کروڑ 30لاکھ ڈالرکی دوسری قسط موصول

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف سے 1 ارب 2کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط پاکستان کو موصول، سٹیٹ بینک میں رقم منتقل کر دی گئی، موصولہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری، آئی ایم ایف سے 1 ارب 2کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط پاکستان کو موصول ہو گئی، جس کی تصدیق سٹیٹ بینک نے کر دی ہے۔ یہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے، ءی ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط ہے جو کہ جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے عالمی مالیاتی ادارے سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی۔ یاد رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی۔ اس سے قبل بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف سے پاکستان کیخلاف بات کی تھی جسے آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا تھا.

مزید پڑھیں:  ریلیف کے نام پر تنخواہ دار طبقہ کیساتھ مزاق کیا گیا ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم