جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس

جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے، ساتھ نہ دینے پر کھری کھری سنا دی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے صوبائِی صدر جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے، عمران خان کی رہائی کیلئے ساتھ نہ دینے پر کھری کھری سنا دی۔
بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں اور ضلعی کارکنوں کو خوب سنائی، انہوں نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں اپنے ہی ضلع کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کھری کھری سنا دی۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ضلع کے لوگ اگر باہر نکل آتے تو اتنی ہتک نہ ہوتی، میں ایم این اے ہوں، میرا اپنا ایم پی اے تک ساتھ نہیں دے رہا، میں گروپ میں میسج کرتا ہوں، ایم پی اے جواب ہی نہیں دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں 231 لوگ ہیں، وہی اگر باہر آ جاتے تو ہماری کچھ عزت رہ جاتی، انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ وہ جلد کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
ساتھ نہ دینے پر کھری کھری سناتے ہوئے جنید اکبر پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے، اور واضح کر دیا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے اب کوئی فیصلہ کرنا ہی ہوگا، جنید اکبر کے اس سخت ردعمل کے بعد پارٹی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے جب کہ کارکنوں کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا 2070ارب روپے کا ممکنہ بجٹ 13جون کو پیش کیا جائَے گا