عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا

بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان سے شکست کھانے پر بھارتی بوکھلاہٹ آشکار ہوتی جا رہی ہے، حالیہ واقعات میں بھارتی میوزک کمپنی نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا، ان کے اس اقدام سے ان کے انداز فکر کا پتہ چلتا ہے۔
بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے گانوں سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی تو ہوگئی لیکن بھارتیوں کو اپنی شکست ہضم نہیں ہورہی، اور غصے سے بھرے بھارتی اب اپنی ہار کا بدلہ مختلف طریقوں سے لینے کی کوششیں کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یوٹیوب پر موجود گانوں کی تفصیلات اور گانوں کے ٹائٹل سے بھی پاکستانی گلوکار کا نام غائب کردیا گیا ہے، البتہ گانوں میں عاطف اسلم کی آواز موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  عید پر میں نے ایک بھی تصویر نہیں بنائی، نہ کہیں گئی ہوں، صبا قمر