ویب ڈیسک: لاہور میں ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکل کو کچل دیا، جی ٹی روڈ پر پیش آنے والے اس حادثہ میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق باغبان پورہ میں ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکل کو کچل دیا تھا، اس واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔
