ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر 18 سال کی تاخیر کے بعد کام شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواکے دارالحکومت پشاور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر 18 سال کی تاخیر کے بعد عملی کام شروع کردیا گیا۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کو 6 ماہ میں مکمل کرلیا جائےگا اس میں پنجاب کی معاونت بھی حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ سے دہشتگردی اور جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی.
