ویب ڈیسک: وادی کاغان میں گلیشیئر ہٹا کر سڑک لولوسر جھیل تک بحال کر دی گئی، اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ لولوسر سے بابوسر ٹاپ تک روڈ کھولنے کیلئے دو طرفہ کام جاری ہے، اور رواں ماہ کے آخری ہفتے تک یہ سڑک بھی بحال کر دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جلکھڈ سے کشمیر کو ملانے والی رابطہ سڑک کو کھولنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے، دوسری جانب سرد موسم اور برف دیکھنے کیلئے سیاحوں کی ملک بھر سے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ وادی کاغان میں گلیشیئر ہٹا کر سڑک لولوسر جھیل تک بحال کر دی گئی، جبکہ بابو سر ٹاپ تک سڑک کی بحالی پر کام جاری ہے۔
