بھارتی فوج کے سابق افسران سفارتی

بھارتی فوج کے سابق افسران سفارتی کاری کے حق میں بول پڑے

ویب ڈیسک: پاکستان سے حالیہ تناو کی صورتحال میں بھارتی فوج کے سابق افسران سفارتی کاری کے حق میں بول پڑے، پاک بھارت جنگ کے دوران مودی کی ناقص پالیسیوں پر بھارت کے ہر طبقے سے آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں۔
بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی پر اٹھتے سوالات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا، اور کہا کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت ہے۔
سابق بھارتی آرمی چیف کے بیان سے واضح تاثر ملتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بھی مسئلہ کشمیر پر جنگ کی بجائے بات چیت کرنا چاہئے، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح طور پر پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں۔
بھارتی فوج کے سابق افسران سفارتی کاری کے حق میں بول پڑے، سابق بھارتی آرمی چیف کے مطابق جنگ ایک سنجیدہ اور تلخ حقیقت ہے، نہ کہ کوئی رومانوی کہانی اور نہ ہی فلم ہے، کہ جس سے لوگ محظوظ ہو سکیں، جنگ کے بجائے مذاکرات سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا: آیت اللہ خامنہ ای