36 ارب سکینڈل

36 ارب سکینڈل ، صوبائی پی اے سی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا

ویب ڈیسک: 36 ارب سکینڈل کے حوالے سے صوبائی پی اے سی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان میں36 ارب روپے کے مبینہ میگا کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں صوبائی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے، جس میں محکمہ خزانہ،سی اینڈ ڈبلیو ، اکائونٹنٹ جنرل اور آڈیٹر جنرل سمیت متعلقہ محکموں کی جانب سے رپورٹ پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ضلع کوہستان میں صوبہ کے سرکاری اکائونٹ سے مبینہ طور پر 36ارب روپے نکالے جانے کے میگا سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
اس مقصد کیلئے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ابتدائی اجلاس گزشتہ ہفتے سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری سی اینڈڈبلیو کی جانب سے کرپشن کی تصدیق کے بعد پی اے سی نے تمام متعلقہ افسروںکو معطل کرکے محکمہ خزانہ ، سی اینڈ ڈبلیو ، اکائونٹنٹ جنرل اور آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا کو آج بدھ کے روز مکمل تیاری کے ساتھ دوبارہ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے: ایران میں شہادتیں585جا پہنچیں ،1326افراد زخمی