اکبرپورہ میں پرانی دشمنی کی بناء

نوشہرہ، اکبرپورہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو افراد قتل

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو افراد قتل کر دیئے گئے، ءجبکہ فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت کامران ولد میرحسن اور سجاد ولد خالو خان کے نام سے ہوئی ہوئے، جبکہ زخمیوں میں یاسر ولد شاہ زرین، نجم الخق عرف شینے ولد میر حسن شامل ہیں۔
اکبرپورہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو افراد قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ جان بحق افراد اور زخمیوں کو میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا گیا۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی اکبر پورہ پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں واقع کی تحقیقات شروع کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ضم اضلاع کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، امیر مقام