سکھوں کو پاکستان جانے سے روک

رنجیت سنگھ برسی، مودی نے سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا

ویب ڈیسک: رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر بھارت پھر روایتی ہٹ دھرمی پر اتر آیا ، اور مودی نے سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے 500 سکھ یاتریوں نے پاکستان کے دورے پر آنا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، یاد رہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 30جون کو منائی جائے گی ، مودی سرکار نے رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھوں کو پاکستان جانے سے روک دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے 7مئی 2025سے سکھوں کی پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، بھارت نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کو بھی بند کر رکھا ہے، بھارتی جارحیت کے دوران بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے امرتسر میں بھی میزائل داغے تاکہ سکھوں کو پاکستان کے خلاف بڑھکایا جا سکے، بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھی ڈرونز سے حملہ کی مذموم کوشش کی، اور اس کا الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں ذہنی مریض نے بھتیجے کو قتل کردیا ،بھائیوں نے قاتل کوبھی مار ڈالا