خیبرپختونخوا میں دہشت گرد ڈرون

خیبرپختونخوا میں دہشت گرد ڈرون کا استعمال کرنے لگے، پولیس ذرائع

ویب ڈیسک: دہشت گرد ڈرون ٹیکنالوجی تک پہنچ گئے، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گرد ڈرون کا استعمال کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں سرویلنس کے لیے دہشت گرد ڈرون استعمال کر رہے ہیں، اس دوران خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس بارودی مواد والے ڈرونز بھی موجود ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ علاقوں میں ڈرون کی دہشت گردوں کے ساتھ موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں، اس لئے پولیس کی کیپسٹی کو بڑھایا جارہا ہے، پولیس نائٹ ویژن اور دوسرے جدید ہتھیار کی خریداری کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی جگہ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اس لئے اس کے مقابلے میں پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: تاریخی مقامات کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے منصوبہ تجویز