بی جے پی نے کرنل صوفیہ

بی جے پی نے کرنل صوفیہ قریشی کو ہی دہشتگردوں کی صف میں لاکھڑا کر دیا

ویب ڈیسک: مودی کا رنگ ہر جگہ جھلکنے لگا، ہندو توا میں مست بی جے پی نے کرنل صوفیہ قریشی کو ہی دہشتگردوں کی صف میں لاکھڑا کر دیا، اور یہ صرف اس لئے کہ وہ مسلمان ہیں۔
بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن سندور کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرنے والی مسلم فوجی کرنل صوفیہ قریشی کو ہی دہشتگردوں کی صف میں لاکھڑا کر دیا۔
بی جے پی رہنما کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور کانگریس رہنماؤں نے بھارتیہ جنتہ پارٹی کے وزیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
وجے شاہ کا کہنا تھا دہشتگردوں نے ہمارے ہندو بھائیوں کو کپڑے اتار کر قتل کیا، وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے جواب میں دہشتگردوں کی بہن کو ہی آرمی کے جہاز میں ان کے گھروں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجا، دہشتگردوں نے ہماری بہن کو بیوہ کیا، اس لیے مودی جی نے ان (دہشتگردوں) کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بہنوں کو انہیں سبق سکھانے کے لیے بھیجا۔
اس نفرت انگیز بیان کے بعد وجے شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے ایک تعزیتی بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، کرنل صوفیہ کی اپنی بہن سے زیادہ عزت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں گھرکےاندر گیس سلنڈر دھماکہ ،ایک بچہ جاں بحق،4افراد زخمی