ویب ڈیسک: تجارتی صورتحال پر ٹرمپ نے چینی صدر سے بات چیت کا عندیہ دیدیا ، ان کا کہنا تھا کہ تجارتی معاہدے پر چینی صدر کے ساتھ براہ راست بات کرسکتا ہوں۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ حتمی تجارتی معاہدے پر چینی صدر کے ساتھ براہ راست بات کر سکتا ہوں، تاہم یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایسا ضرور ہوگا لیکن برطانیہ کے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے۔
تجارتی صورتحال پر ٹرمپ نے چینی صدر سے بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے برطانیہ کی مثال اس لئے دی ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم سے کود ٹرمپ نے ڈیل کی ہے۔
