امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کے دورے پر دوحہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کے دورے پر دوحہ پہنچ گئے، قطر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا. تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کےبعد قطر پہنچ گئے، دوحہ پہنچنے پر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیّ دورے کا مقصد اسرائیل کو سائیڈ لائن کرنا نہیں.
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اسرائیل کیلئے بھی اچھا ثابت ہوگا، اس کے علاوہ شام کے صدر سے ملاقات بھی اچھی رہی. یاد رہے کہ سعودی عرب میں ٹرمپ نے ایم تجارتی معاہدے کئے ہیں. سعودی عرب کے بعد اب صدر ٹرمپ دوحہ پہنچ گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  ایران میں گرفتار موساد کے مرکزی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی