ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر عاقب اللہ و دیگر کی درخواستیں نمٹا دی گئیں، صوبائی وزیر عاقب اللہ، کریم خان، خالد خان، سینیٹر فلک ناز، حمیدہ شاہ کی مقدمات تفصیلات کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سماعت قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس اعجاز خان نے کی، اس دوران وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے درخواستیں دائر کردی ہے۔
وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کی جانب سے رپورٹ جمع کرنے پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ درخواست گزاروں کے خلاف وفاقی حکومت کے جتنے مقدمات ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ جمع کی ہے۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف نیب کا کوئی کیس نہیں ہے، جبکہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ ایف آئی اے کا بھی کیس نہیں ہے، اس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کی جانب سے رپورٹ جمع کرنے پر درخواستیں نمٹا دیں۔
