سٹاک ایکسچینج میں مندی

سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس1لاکھ 18ہزار 536پوائنٹس پر بند

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر معمولی مندی دیکھنے میں آئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 39پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مندی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 536 پوائنٹس پر بند ہو،مارکیٹ میں اتار چڑھا کے باوجود سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے رہے، جس کا اثر انڈیکس پر بھی دیکھا گیا۔
دوسری جانب زرمبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا، اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 281.71 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں موجود غیر یقینی معاشی صورتحال اور بیرونی مالی دبا ئوسرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  17 جون تا 31 جولائی : صوبہ کے نجی سکولوں کیلئے سمرکیمپ کی مشروط اجازت