ویب ڈیسک: نوشہرہ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل پبی کے علاقہ جبہ داؤدزئی اکبر پورہ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے فائرنگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ واقعے میں 2افراد زخمی بھی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کامران ولد میرحسن اور سجاد ولد خالو خان کے نام سے ہوئی جبکہ : زخمیوں میں یاسر ولد شاہ زرین نجم الخق عرف شینے ولد میر حسن شامل ہیں،ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ۔
جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو میاں راشدن حسین شہید میموریل ہسپتال پبی منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔
