ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کیلئے راضی ہو گئے ہیں ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس عدالتی حکم موجود ہے جس کے مطابق مجھے ہر ہفتے عمران خان سے ایک ملاقات کرنی چاہیے کیوں کہ میں ایک صوبے کا وزیراعلی ہوں اور میری عمران خان سے ملاقات اور مشاورت ضروری ہے اور ویسے بھی بجٹ آنے والا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ جس پارٹی کی صوبے میں میں حکومت ہے عمران خان اس پارٹی کے ہیڈ ہیں ضروری ہے کہ عمران خان ویژن اس میں نظر آئے لیکن اگر وہ مجھے عمران خان سے ملنے ہی نہیں دیں گے تو میں ان کے ویژن پر عمل درآمد نہیں کراسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں استحکام نہیں ہے ملک میں بہت سے مسائل ہیں اور ان سب کی وجوہات یہی برسراقتدار لوگ ہیں۔
