عمران خان کا فوٹو گرامیٹک

عمران خان کافوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانےکی اجازت دیدی گئی

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے پولیس کو عمران خان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلائو گھیرا ئوکے 12 مقدمات میں عمران خان سے تفتیش کے معاملے پر کیس کی سماعت کی اور وکلا کے دلائل کے بعد پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 727دن ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن اتنا وقت گزر جانے کے بعد درخواست لے کر کیوں آئی ہے، پراسکیوشن تاخیری حربے استعمال کررہی ہے جب کہ عمران خان فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانا نہیں چاہتے۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا بعدازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی ائی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ کے قریب 2 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف وہراس