ویب ڈیسک: غزہ میں صیہونی دہشتگردی کے باعث مزید 80فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، ان شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں.
تفصیلات کے مطابق غزہ میں صیہونی دہشتگردی کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے، اس دوران عالمی سطح پر کی جانیوالی تمام کوششیں بے سود ثابت ہو رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی فوج کھلے عام فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئئے ہے. حالیہ صیہونی دہشتگردی کے باعث مزید 80 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں شمالی جبالیہ کے علاقے میں کئی گھروں پر رات گئے بمباری کی گئی، جس میں 22 بچے اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطہینی شہید ہوئے، ان اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد جبالیہ کے ہسپتال میں مزید 9 افراد کی لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 7 بچے شامل تھے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 80 فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے اس سے ایک روز قبل جبالیہ اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی تھی، جس کے فوری بعد اسرائیل کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔
اس کارروائی کے حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس اور فلسطینی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے یورپی یسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا، ہسپتال کے احاطہ میں صیہونیوں نے 9 بنکر بسٹر بم پھینکے ، جس سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی، اس کارروائی میںبھی متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ غزہ میں صیہونی دہشتگردی کے باعث مزید 80فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، ان شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے یورپی یسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا.
