ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام

ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی امریکی پابندیاں عائد

ویب ڈیسک: ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی امریکی پابندیاں عائد کر دی گئیں، نئی پابندیاں ان تنظیموں پر ہیں جو ایرانی حکومت کو ایسے اہم مواد کی مقامی سطح پر تیاری میں مدد فراہم کر رہی ہیں جو تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے ضروری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی امریکی پابندیاں عائد کر دی گئیں، اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے والے 6 افراد اور 12 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ان میں کئی چینی شہری بھی شامل ہیں۔
امریکہ نے حالیہ ہفتوں میں ایران کی تیل کی صنعت اور جوہری پروگرام سے منسلک افراد اور اداروں پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی پابندیاں ان تنظیموں پر ہیں جو ایرانی حکومت کو ایسے اہم مواد کی مقامی سطح پر تیاری میں مدد فراہم کر رہی ہیں جو میزائل پروگرام کے لیے ضروری ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ امریکا ایران کو بین البراعظمیٰ بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، ایران کی جانب سے میزائل اور ان کے پرزے مقامی طور پر تیار کرنے کی کوششیں امریکا اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
یاد رہے یہ اقدامات ایسے وقت کیے گئے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات ہورہے ہیں، یہ مذاکرات گزشتہ ماہ شروع ہوئے ، جن کا مقصد ایک نیا معاہدہ طے کرنا ہے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدر سے اہم ملاقات طے