درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ تک پہنچنے

خیبر پختونخوا، درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا، شدید گرمی کی لہر کے باعث خصوصی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں بشمول خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ آج 15 مئی سے لے کر 20 مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال پیداہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور مشرقی بلوچستان کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، سندھ اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق 20 مئی کے بعد مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں معمولی کمی آ سکتی ہے، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ پر خیبر پختونخوا حکومت نے تمام ہسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا ہے اور ڈاکٹرز کو گرمی سے متاثرہ افراد کیلئے ایمرجنسی میں خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے احتیاطی تدابیر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں بزرگ شہریوں اور بچوں کو دھوپ میں نکلتے وقت چھتری اور ہلکے لباس کے علاوہ ٹوپی کا استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ یاد رہے خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا، شدید گرمی کی لہر کے باعث خصوصی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں افغانستان سے مارٹر گولہ آ گرا، ایک شخص جاں بحق