5ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر

بیرون ممالک سے ساڑھے 5ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کر دیا گیا

ویب ڈیسک: بیرون ممالک سے ساڑھے 5ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 سالوں میں کورئیر پارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے 344 کیسز رجسٹر ہوئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2 سالوں میں کورئیر پارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے344کیسز رجسٹر ہوئے۔
تحریری جواب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 70 کیسز میں منشیات ملک کے اندر اور 174 میں بیرون ملک لے جانے کی کوشش اے این ایف نے ناکام بنا دی، تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کے لیے 349 آپریشنز بھی کئے گئے۔
اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ 400 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1393 کلو منشیات ضبط کی گئی، جب کہ 2024 میں 392 منشیات فروشوں کو سزا بھی سنائی گئی۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے ملک بدر بھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات بھی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 2024 سے اب تک بیرون ممالک سے ساڑھے 5ہزارپاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے جن میں سعودی عرب، عراق، ملائیشیا، یو اے ای، قطر اور عمان سے پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدرکیاگیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب سے 4498، عراق سے 242، ملائیشیا سے 55 اور یو اے ای سے 49 پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔
یاد رہے بیرون ممالک سے ساڑھے 5ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 سالوں میں کورئیر پارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ کے 344 کیسز رجسٹر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس بابر ستارنےبغیر فل کورٹ میٹنگ رولز تبدیلی کوخلاف قانون قرار دیدیا