ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر پشاور میں بڑی کارروائی کی، ترجمان نے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم کا پھندو روڈ پر گھر کے اندر غیر معیاری، مضر صحت اور جعلی چائے پتی تیار کرنیوالی یونٹ پر چھاپہ مارا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران یونٹ سے 1500 کلو جعلی چائے برآمد کر کے ضبط کر لی گئی، جعلی چائے چنے کے چھلکوں، رنگ اور استعمال شدہ تیل سے تیار کی جا رہی تھی، جسے موقع پر دھر لیا گیا۔
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر مضر صحت اور جعلی چائے پتی تیار کرنیوالی یونٹ پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا، ترجمان نے بتایا کہ یہی مضر صحت چائے پشاور کے نواحی علاقوں میں سپلائی کی جا رہی تھی۔
وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو کا کہنا ہے کہ اس گھناونے کاروبار میں شامل مالکان کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، ایسے انسان دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
