ویب ڈیسک: ضلع مردان میں پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا و اشتعال انگیز پوسٹس پر پیکا ایکٹ کے تحت متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان اکاؤنٹس کے ذریعے ایسے بیانات اور مواد کو پھیلایا جا رہا تھا، جس سے پاکستان کی سلامتی، اداروں پر اعتماد اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران عوامی جذبات کو اشتعال دلانے کا خطرہ تھا۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں ایک طرف پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا و اشتعال انگیز پوسٹس پر مقدمات پیکا ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں، وہیں ان تمام اکاؤنٹس کے خلاف باقاعدہ شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور ادارے نے ان کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔
تمام مشتبہ اکاؤنٹس کے سکرین شاٹس اور ڈیجیٹل شواہد متعلقہ اداروں کے پاس محفوظ کر لیے گئے ہیں، اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان آرمی اور چیف آف آرمی سٹاف کے خلاف نازیبا اور اشتعال انگیز پوسٹس وائرل کرنے پر متعدد افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کر لئے گئے ہیں۔
