ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیز فائر کے بعد مریم نواز کی ڈرامہ بازیاں پھر سے شروع ہوگئیں، باپ بیٹی جنگ بندی کے بعد ہوا میں ایسے مکے لہرا رہے ہیں جیسے رافیل طیارہ انہوں نے ہی گرایا ہو۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سیز فائر کے بعد مریم نواز کی ڈرامہ بازیاں پھر سے شروع ہوگئیں، جنگ کے دوران خاموشی پر باپ بیٹی کو قوم کے سامنے جواب دینا ہوگا، قوم پہچان چکی ہے انہیں، ڈرامہ بازیاں مزید نہیں چلیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی پنجاب کے عوام پر بمباری کر رہا تھا، جبکہ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی، جنگ کے دوران سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب تھا، پھر بھی ان دنوں باپ بیٹی دونوں منظر سے غائب تھے، اب جنگ کے بعد یوں مکے لہرا رہے ہیں جیسے رافیل طیارہ انہوں نے مکے سے گرایا ہو۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ وفاداری نبھانا کوئی نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سے سیکھے، کیونک ہمودی سے دوستی کے باعث باپ بیٹی نے اپنے لب سی لیے تھے، جنگ کے دوران باپ بیٹی ایسے خاموش تھے جیسے سانپ سونگھ گیا ہو انہیں، قوم کو بتایا جائے کہ مودی سے دوستی کو قومی مفاد اور تحفظ پر ترجیح کیوں دی گئی؟
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ جب عمران خان جیل سے بھی بیانات دے سکتے تھے، تو نواز شریف اور مریم نواز کیوں خاموش تماشائی بنے رہے؟ پی ٹی آئی فسطائیت کے باوجود بھارت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہی۔
