چین کی بھارت پر کاری ضرب

چین کی بھارت پر کاری ضرب، اروناچل پردیش کو زنگنان نام دیدیا

ویب ڈیسک : پاکستان سے شکست کھانے کے بعد چین کی بھارت پر کاری ضرب، اروناچل پردیش کو زنگنان نام دیدیا، اور اروناچل پردیش کو چینی نام دینا حق قرار دیدیا، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زنگنان ‏‎‏‎تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے.
چین کی جانب سے نام اروناچل پردیش کو زنگیان نام دیا گیا ہے، اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے، ایسا کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے، بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے، جب کہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر پہلے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے.
دفاعی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب کے بعد چین کی جانب سے زنگنان پر دو ٹوک موقف بھارتی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے، مودی حکومت نے خطے کے ہر ملک کے ساتھ تنازعہ کھڑا کرکے ثابت کیا ہے کہ بھارتی حکومت خطے کے امن کی دشمن ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سے شکست کھانے کے بعد چین کی بھارت پر کاری ضرب، اروناچل پردیش کو زنگنان نام دیدیا، اور اروناچل پردیش کو چینی نام دینا حق قرار دیدیا.

مزید پڑھیں:  جنگ روکنے اور مذاکرات: ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا